ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 25ستمبر کوبھٹکل میں ہوگا مفت طبی جانچ کیمپ

بھٹکل مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 25ستمبر کوبھٹکل میں ہوگا مفت طبی جانچ کیمپ

Wed, 21 Sep 2016 19:08:47    S.O. News Service

بھٹکل :۲۱/ستمبر (ایس او نیوز) این اے بی ایچ سے منظور شدہ منگلورو کے مشہور انڈیانا اسپتال اور ہردروگ ادارے کے زیر اہتمام بھٹکل مسلم ہیلتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 25ستمبر کی صبح 9بجے سے شام 2بجے تک تعلقہ کے آسیہ اسپتال میں مفت طبی جانچ کیمپ کاانعقاد ہوگا۔ اس بات کی اطلاع پریس کانفرنس میں منتظمین نے جانکاری دی۔

 پریس کانفرنس میں اس تعلق سے  ادارے کے مارکیٹنگ مینجر اجیت سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ کیمپ میں  امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر یوسف کمبلے ، گردوں کے ماہر ڈاکٹر ابھیجیت شٹی ، نیفرالوجی کے ماہر ڈاکٹر پردیپ کے جے شریک ہونگے۔ ڈاکٹر آدتیا بھاردوا ج طبی طورپر رہنمائی کریں گے۔ متعلقہ کیمپ میں جولوگ اپنا در ج کریں گے انہیں مائی انڈیانا ہیلتھ کارڈ رعایت پر دیا جائے گا، اور کیمپ میں چک اپ کرنے کے بعد جن مریضوں کو اسپتال میں داخلہ لینے کی ضرورت ہوگی انہیں اسپتال کی فیس میں بھی رعایت دی جائے گی۔ انڈیانااسپتال منگلورو کی سطح پر این اے بی ایچ سے منظورشدہ پہلا اسپتال ہے جو کارپوریٹ ریفرل اسپتال ماناگیا ہے۔ ایسے اسپتال سے مسلسل ربط میں رہتے ہوئے بھٹکل ہیلتھ فاؤنڈیشن یہاں کے تمام مریضوں کو بغیر کسی ذات پات، دھرم کی تفریق کئے بغیر ضروری تعاون دینے کےلئے تیار ہے۔ کیمپ میں شریک ہونے کے خواہش مند رجسٹریشن کے لئے میڈی لیب ڈیاگنوسٹک سنٹر بھٹکل ، سٹی میڈیکل بالمقابل نورمسجدبھٹکل 08385226399،آسیہ اسپتال بھٹکل 08385-226207،سمّر کولڈرنکس نزد بس اسٹانڈ08385-226711پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بھٹکل ہیلتھ فاؤنڈیشن کے صدر عبدالکلام شاہ بندری ، نائب صدر مولانا عبدالرب، سکریٹری اقبال سہیل وغیرہ موجود تھے۔

 


Share: